کھجور اور السی کا قیمتی

دنیا میں جتنے بھی ہربل ادویات ، جڑی بوٹیاں انسانی صحت کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ ان میں سب سے پہلے تحقیق کی جاتی ہے۔ ان کو جانچا اور پرکھا جاتا ہے۔ آیا یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہیں یا فائدہ مند۔ لیکن کھجور  اللہ تعالیٰ کی ایسی نعمت ہے۔ جس پر تحقیق تو بعد میں کی گئی لیکن ہمارے پیار ے نبی ﷺ نے اس کو دل کے امراض استعمال کرنے کا حکم پہلے دیااور حکم یہ ہے کہ  حضرت سعد ابن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب میں بیمار ہواتو سرورکائنات حضرت محمد ﷺ تیمارداری کےلیے تشریف لائے۔ آپ ﷺنے اپنا ہاتھ میرے سینے پر رکھا اور مجھے ایسا لگا کہ آپ ﷺ کے ہاتھوں کی ٹھنڈ ک میرے دل تک اتر گئی۔ آپ ﷺ نے فرمایا : جاؤ حارث بن قلداء سے علاج کرواؤ۔ مدینے کی سات عجوہ کھجور گھٹلیوں سمیت پیس کر استعمال کرو۔

اور احتیاط کرو۔ اللہ  کے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی اس حکم سے پتہ چلتا ہے کہ دل کے امراض میں کھجور کی کتنی اہمیت ہے؟ کھجور چھ ہزار قبل مسیح سے کاشت کیا جانے والا پھل ہے۔ اس میں فائبرز، پوٹاشیم ، میگنیشیم، وٹامن بی سکس جیسے اجزاء شامل ہیں۔ یہ اجزاء ہمیں کس طرح مختلف بیماریوں سےبچاتے ہیں۔ کھجور میں موجود فائبر ز آنتوں کے صحت کےلیے انتہائی ضروری جزو ہے۔ اور قبض کی روک تھام کرتا ہے ۔ کھجور میں جذب ہونے والا او ر جذب نہ  ہونے والا فائبرز موجود ہوتا ہے۔ جو آنتوں کے نظام میں صفائی کےلیے مدد دیتا ہے۔ کھجوریں اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپورہوتی ہیں۔ جو دل کی شریانوں کے سخت ہونے اور سکڑنے کا خطرہ ایک تہائی یا تینتیس فیصد تک کم کردیتے ہیں۔ کھجور میں موجود میگنیشیم کئی طرح کے ورم کی سطح کو کم کردیتا ہے۔
جس سے خ ون کی شریانوں کے امراض، جوڑوں کے امراض، الزائمر اور دیگر بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ کھجور میں میگنیشیم کے ساتھ پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے۔ جو دل کو مناسب طریقے سے چلانے اور بلڈ پریشر میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔ کھجور ہمارے جسم کو وٹامن بی سکس مہیا کرتا ہے۔ وٹامن بی سکس کی مناسب مقدار دماغی کارکردگی میں بہتر ی اور اچھے امتحانی نتائج کےلیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ کھجوروں میں موجود مینگنیز، کا پر اور میگنیشیم ایسے اجزاء ہیں جو ہڈیوں کوصحت مند رکھنے کےلیے ضروری ہوتے ہیں۔ اور یہ بھر بھرے پن کے مرض سے بچانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں ۔کھجور کی غذائیت اور طاقت ایک اور حدیث سے کچھ یوں واضح ہوتی ہے۔ کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایاکہ : مومن کی بہترین سحری کھجور ہے۔

اس کے علاوہ  اگر آپ جوڑوں کے درد ، پٹھوں کے درد او ر سردرد میں مبتلا ہیں۔ تو آپ ایک کھجور لیں۔ اس کی گھٹلی نکال دیں۔ اب اس میں ایک چٹکی ہلدی اور ایک چٹکی السی کےبھنے ہوئے بیج ڈال کر کھجور کو بند کردیں۔ اسی طرح سات کھجور آپ نے چوبیس گھنٹے میں وقفے وقفے سے استعما ل کرنی ہے۔ پندرہ دن استعمال کریں۔ آپ  کو زندگی بھر جوڑوں کادرد نہیں ہوگا۔ جنسی کمزوری کی صحت میں کھجور کو دودھ اور شہد کے ساتھ استعمال کریں ۔ اس سے جسم میں اتنی توانائی پیدا ہوتی ہے۔ کہ آپ کو جنسی کمزوری کے لیے  کسی ڈاکٹر کےپاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ طریقہ علاج مرد اور عورت دونوں کے لیے بہت مفید ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bursa escort beylikdüzü escort akbatı escort