کھجور کی ٹوپی سے دانتوں کی بیماری چ۔وٹ زخ۔م اور ج۔لی ہوئی جلد کامکمل علاج

کھجور ایک ایسا پھل ہے جو بے بہا طبی فوائد کا حامل ہے اور ماہرین کے مطابق ہر شخص کو روزانہ 10کھجوریں لازمی کھانی چاہئیں۔ ایک رپورٹ میں اس کے ایسے فوائد گنوائے ہیں کہ جان کر آپ اسے اپنی روزانہ کی خوراک کا لازمی حصہ بنا لیں گے۔ یہ فوائد درج ذیل ہیں کھجور میں چکنائی بہت کم ہوتی ہے اور کولیسٹرول بالکل نہیں ہوتا۔کھجور پروٹین سے بھر پور ہوتی ہے۔

اس میں کئی طرح کے پروٹینز ہوتے ہیں جو باقی صحت کے ساتھ ساتھ ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔کھجوریں جسم کو فوری توانائی فراہم کرتی ہیں۔ لہٰذا کچھ کھجوریں دفتر یا کام کی جگہ پر بھی رکھنی چاہئیں اور جب بھوک محسوس ہو تو کھجوریں ہی کھانی چاہئیں۔صرف دو کھجوریں آپ کو 40گرام کاربوہائیڈریٹس فوری طور پر فراہم کرتی ہیں۔کھجور پوٹاشیئم سے بھی بھرپور ہوتی ہے اور اس میں سوڈیم بہت کم پایا جاتا ہے اور یہ آمیزہ عصبی نظام کی مضبوطی کے لیے انتہائی مفید ہے۔کھجور میں پایا جانے والا پوٹاشیئم سٹروک سے بھی بچاتا ہے۔کھجور میں آئرن وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، جو جسمانی کمزوری کو رفع کرتا ہے اور ہیموگلوبن کی مقدار کو مستحکم رکھتا ہے۔کھجور قبض سے بھی نجات دلاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے روزانہ پانی میں بھگوئی ہوئی کھجوریں کھانی چاہئیں۔ یہ آپ کے بول و براز کے نظام کو درست کر دیں گی۔

کھجور وزن بڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں چنانچہ جو لوگ کمزوری کے باعث انتہائی دبلے پتلے ہو چکے ہیں انہیں کھجوریں لازمی استعمال کرنی چاہئیں۔کھجور ایبڈومینل کینسر سے بھی بچاتی ہے۔ اس سے معدے میں تیزاب پیدا ہوتا ہے جو معدے کو کینسر سے بچاتا اور سرد رکھتا ہے۔ان میں فائبر بھی ہوتا ہے جو معدے کے لیے مفید ہوتا ہے اور بلڈپریشر کو بھی اعتدال پر رکھتا ہے۔آج ہم آپ کو کھجور سے دانتوں ، چوٹ ، زخم اور جلی ہوئی جلد کا علاج کا طریقہ بتائیں گے ۔کھجور کی بونڈی کھجور کے اوپر وہ ٹوپی جو ٹہنی اور کھجور کے درمیان ہوتی ہے

جس کو اکثر کھجور سے ہٹا کر پھینک دیا جاتا ہے اور پھر کھجور کھائی جاتی ہے اس کو اکٹھا کرکےسائے میں خشک کر کے پیس کر بالکل باریک پوؤڈربنالیں اس میں انوکھی شفاء یابی ہے ۔یہ پاؤڈر دانتوں کے لیےدنیا کا کامیاب ترین آخری منجن ہےدانتوں کی کوئی بیماری ہو اس کو دانتوں پر ملیں دس منٹ کے بعد کلی کر لیں جس طرح اس بونڈی نے کھجور کو پکڑا ہوتا ہے اس طرح مسوڑھے دانتوں کو پکڑے رہیں گے۔چوٹ لگ جائے تو یہ پاؤڈر تلوں کے تیل میں ملا کرمالش کر کے اوپر کپڑا باندھ دیں چند دفعہ کے استعمال سے گہری چوٹ بھی ٹھیک ہو جائے گی۔زخم جو گل گیا ہو اس پاؤڈر کو آٹے سے بھی زیادہ بالکل باریک کر کےزیتون کے تیل میں ملا کر اس کی پٹی باندھیں روزانہ پٹی بدلیں کچھ عرصہ استعمال کریں زخم کا نشان بھی باقی نہیں رہے گا۔جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو فوراً جلی ہوئی جگہ پر یہ پاؤڈر گری کے تیل میں ملا کر لگائیں اسی وقت ٹھنڈک پڑجائے گی چند بار کے استعمال سے نشان بھی ختم ہو جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked