کھجور کے حیرت انگیز فائدے

کھجور ایک ایسی منفر د غذا ہے۔ جس میں وہ تمام ضروری اجزاء پائے جاتے ہیں ۔ جو ہمارے جسم میں توانائی کا ذخیرہ کرنے کےلیے ضروری ہیں۔ رمضان المبارک میں کھجور سے روزہ کھولنا اسی لیے دیگر غذاؤں کے مقابلے میں مفید قرار دیا گیا ہے۔ کہ یہ دن بھر کی ضائع شدہ توانائی  کو فوری طور پر بحال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ کھجور ایک پھل ہے۔ جو زیادہ تر مصر اور خلیج فارس کے علاقے میں پایا جاتا  ہے۔ یہ انبیاء اور صالحین کی پسند ید ہ غذاؤں میں سے ایک ہے ۔ پکے ہوئے تازہ پھل کو کھجور ، جبکہ خشک کو چھوہارا کہتے ہیں ۔ کھجور کا نشاستہ ( کاربوہائیڈریٹ) ، فولاد، پوٹاشیم، کیلشیم ، فاسفورس اور حیاتین  ب اور ج ( وٹا منز بی اور سی ) وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔ اس میں چکنائی نہ ہونے کےبرابر ہوتی ہے۔ کھجور دل کےمریضوں کےلیے بہت مفید ہے۔

اس کے علاوہ پیٹ کے کیڑے  مارنے کے لیے اسے نہار منہ کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ خ ون کی کمی  اور تھکاوٹ کی شکایت لاحق رہتی ہو، اگر وہ روزانہ دودھ کے ساتھ کھجورکھائیں تو بہت افاقہ ہوتا ہے۔ ذیا بیطس کے مریضوں کےلیے یہ مفید ہے۔ یہ فوری طور توانائی بحال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کھجور پرانے قبض کی مؤثر گھر یلو دوا ہے۔  روزانہ کھجور کھانے سے بڑھتی عمر کے اثرات کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ اس کی گٹھلیوں کا منجن دانتوں اور مسوڑھوں کو مضبوط بناتا   ہے۔ جبکہ اس کے خشک پتوں کو پیس کر لگدی (پیسٹ) بنا کر زخموں پر مرہم کے طور پر استعمال کرسکتےہیں۔

کھجور کی گٹھلیاں نکال کر اس میں دودھ شامل کرکے گرائنڈر میں ڈال کر  شیک تیار کیا جا سکتا ہے۔ یہ شیک بہت مزے دار ہوتا ہے۔ املی میں چند کھجوریں  ملا کر  کھٹی میٹھی چٹنی بھی بنائی جاتی  ہے۔ اس کے علاوہ دلیے میں دودھ اور کھجوریں شامل کرکے پکایا جاتا ہے۔ یہ دلیا بھی بہت لذیذ اور صحت بخش ہوتا ہے۔ اگر وقت کی کمی کی وجہ سے شیک ، چٹنی یا دلیہ نہ بنایا جاسکتا ہوتو ہر کھانے کے بعد دو کھجوریں کھانا بھی صحت کے لیے ازحد مفید ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked