کیوں آپ کو ہر پندرہ دن بعد اپنے گردوں کا ڈیٹاکس کر نا چاہیے؟

گردے ہمارے جسم کے فاضل مواد کوصاف کرنے کا کام کرتے ہیں اگر آپ کو بلند فشار خون، ذیابطیس، یا شریانوں میں کھنچاؤ کا مرض ہے توممکنہ طور پر آپ کو گردے کی بیماریاں ہونے کا خطرہ بھی لاحق ہو سکتاہے اسی لیے گردوں کی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے گردوں کی صحتیابی پر انسانی صحت کا دارومدار ہوتاہے، لہٰذا اس کا خیال رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہےجتنا کہ آپ اپنی ظاہری خوبصورتی کا رکھتے ہیں چند غذائیں درج ذیل ہیں جو آپ کے گردوں اور آپ کو تکلیف سے محفوظ رہنے میں مدد کریں گی ہرے پتوں والی سبزیاں وٹامن سی اور کےسے بھرپور ہوتی ہیں یہ وٹامن ہمارے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتے ہیں جس سے گردوں پر دبائو کم ہو جاتاہے کوشش کریں کہ آپ روزانہ پتوں والی سبزیاں پکا کر یا سلاد کے طور پر کھائیں جسم میں ہونے والی سوزش اور جلن کئی بیماریوں کا سبب بنتی ہے

ان میں ایک گردوں کی بیماری بھی ہے جسم کو انفلیمیشن سےپاک اور گردو ں کو صاف رکھنے کے لیے آپ کو ہلدی کی موزوں مقدار کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہیئے ہلدی میں کرکیومن ہوتا ہے جس میں انفلیمیشن کے خلاف کام کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے ہلدی کو چاول، سالن، دالوں، سبزیوں یہاں تک کہ اسموتھیز میں بھی شامل کیجئے اور گردوں کو صحتمند رکھیں روزانہ ایک سیب صرف ڈاکٹر آپ کو ڈاکٹر سے ہی دور نہیں رکھتا بلکہ گردوں کو بھی مضر اجزا سے پاک رکھتاہے سیب میں موجود فائبر زہریلے مواد کو جذب کرتاہے اس کے علاوہ سیب نظام ہاضمہ کے راستوں یعنی آنتوں میں ہونے والی انفلیمیشن کو بھی کم کرتا ہےآپ کے گردوں کی صحت کے سب سے بڑے دشمن زہریلے مواد اور انفلیمیشن ہیں لہسن ان دونوں کو دور رکھنے میں بہت مدد کرتاہے لہسن میں الیسن ہوتا ہے

جو زبردست قسم کی اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری کی خصوصیت رکھتا ہے یہ دونوں خصوصیات گردوں اور بلڈ پریشر کے لیے بہت فائد ہ مند ہوتی ہیں زیتون کا تیل آپ کی تمام تر صحت کے ساتھ گردوں کو تندرست رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتاہے زیتون کا تیل آپ کےکولیسٹرول کو کم کرتا پتھری کی وجہ سے ہونے والے درد میں راحت دیتا اور انفلیمیشن میں کمی لاتاہے اگر آپ ایکسٹرا ورجن آئل (بغیر ریفائن کیا ہوا زیتون کا تیل) استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہوگاگردوں کو پتھری سے محفوظ رکھنے کے لئے لیموں کے استعمال کو یقینی بنائیں لیموں کا رس

آپ کے کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے اور خون میں فاسفورس کی تعداد بڑھ جانے سے گردے میں پیدا ہونےو الی خرابی کو رفع کرنے کے عمل میں اضافہ کرتاہے جس سے گردوں میں پتھری بننے کا عمل رک جاتاہے روزانہ لیموں کے رس کا استعمال آپ کے گردوں کے ساتھ ساتھ آپ کو بھی صحت مند رکھنے میں اہم کرسار ادا کرتا ہےادرک بھی گردوں کو صاف کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہوتاہے ادرک کچا ہو، پسا ہو ا ہو، جوس میں ڈالا گیا ہو یا کھانے میں شامل ہو، یہ ہر طرح سے آپ کے گردو ں کی صفائی کے لئے بہترین ہے اس کے علاوہ ادرک آپ کو متلی، درد، بھوک نہ لگنے اور انفلیمیشن جیسے مسائل سے دور رکھتاہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.