گردوں کی صفائی گھر پرصرف غذا سے

گردے انسانی جسم کا انتہائی اہم حصہ ہے

اور جسم سے زہ۔ریلے مادوں کو خارج کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ یہ الیکٹرولائٹس کی مقدار کو پورا رکھتے ہیں۔ ہمارے جسم میں موجود خ و ن دن میں کئی دفعہ گردوں سے پاس ہوتا ہے ۔ گردے اسے ہروقت صاف کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ گردے خ و ن میں موجود نمک پانی اور منرلز کو ایڈجسٹ کرتے ہیں اس لیے ہم ان کو انسانی کا فلٹر کہتے ہیں

لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ اس فلٹر گردوں کی صفائی رکھنی ہو تو کیا کرنا چاہیے ۔خاص طور پر اگر آپ کو ہائی بلڈ پریشر ، ذیابیطس یا شریانوں میں کھچاؤ کا مرض ہے تو گردوں کی صفائی ضروری ہوجاتی ہے ان امراض کیوجہ سے گردے کی بیماریاں ہونے کا خط۔رہ اور بھی زیادہ ہوسکتا ہے ۔ جدید میڈیکل سرچ بھی یہ ثابت کرتی ہے کہ گردوں کی صحت یابی پر انسانی صحت بلکہ پوری زندگی کا دارومدار ہوتا ہے ۔ لہذا اس کا خیال رکھنا اتنا ضروری ہے جتنا کہ ظاہری خوبصورتی کا رکھتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسی غذائیں بتائیں گے جو گردوں کی صفائی کرکے گردوں کی مجموعی صحت کو بہتر بنائیں گی ۔ بلکہ گردوں کی تکلیف اور پتھری سے محفوظ رکھنے میں مدد کرے گی ۔ زیتون کا تیل آپ کی تمام صحت کے ساتھ ساتھ گردوں کو تندرست رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

زیتون کا تیل آپ کے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے ۔ پتھری کیوجہ سے ہونے والے درد میں راحت دیتا ہے اور درد میں کمی لاتا ہے ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ زیتون کا تیل باآسانی دستیاب ہے ۔ اس لیے اگر آپ ایکسٹرا ورجن آئل یعنی بغیر ریفائن کیا ہوا زیتون کا تیل استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہے ۔لیموں کا جوس اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے گردے پتھری سے محفوظ رہیں تو لیموں سے دوستی کرنی پڑیگی ۔ لیموں کا رس آپ کے سٹریٹ لیول میں اضافہ کرتا ہے یعنی یہ کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے اور خ و ن میں فاسفورس کی تعداد بڑھ جانے سے گردے میں پیدا ہونے والی خرابی کو رفع کرنے کے عمل میں اضافہ کرتا ہے ۔ جس سے گردوں میں پتھری بننے کا عمل رک جاتا ہے ۔روزانہ لیموں کے رس کا استعمال آپ کے گردوں کیساتھ ساتھ آپ کو صحت مند رکھنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا ہے ۔

سبز پتوں والی سبزیاں وٹامن سی اور کے سے بھرپور ہوتی ہیں یہ وٹامن بلڈ شوگر کوکنٹرول کرتے ہیں جس سے گردوں پر دباؤ کم ہوجاتا ہے ۔ہلدی کرکیومن ہوتا ہے جس انفلامیشن کے خلاف کام کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔ ہلدی کو چاول سالن دالوں اور سبزیوں میں شامل کیجئے اور گردوں کو آرام پہنچائیے ۔ سیب بھی گردوں کو نقصان دہ اجزاء سے پاک رکھتا ہے ۔آپ کے گردوں کے صحت کے سب سے بڑے دشمن ٹاکنسز اور انفلامیشن ہیں لہسن ان دونوں کو دور رکھنے میں مدد کرتا ہے ۔ آپ کو شاید ادراک نہ ہو ادرک بھی آپ کے گردوں کو صاف کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔کرینبیری یا کرونداپیشاب کی نالیوں میں ہونیوالے انفکشن کے سد باب کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے یہ گردوں میں جمع ہونے والے کیلشیم آکسلیٹ کو صاف کرتا ہے جو پتھری کا باعث بنتے ہیں]

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

beylikdüzü escort bahçeşehir escort