گلیسرین میں یہ چیز ملا کر لگا لیں

آج آپ کو بتائیں گے کہ ہاتھوں اور پاؤں کو انسٹینٹ گورارکرنےکی رمیڈی ۔ یہ رمیڈی بہت ہی آسان ہے۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں  کہ موسم تبدیل ہورہا ہے۔ اور ہاتھ اورپاؤں ڈرائی ہونے کے ساتھ ہاتھ اورپاؤں کی رنگت بھی کالی ہوجاتی ہے۔ تو آپ کے ساتھ ایک ایسی آسان رمیڈ ی کا بتائیں گے ۔ جس کوبنانےکے لیے  سب سےپہلے ایک چمچ چنبیلی کا تیل چاہیے ہوگا۔ جسے جسمین آئل بھی کہتے ہیں۔ دوسر اآپ کو لیموں کا رس چاہیے ہوگا۔ اور تیسر اآپ کو گلیسرین چاہیے ہوگا۔ یہ ایک چمچ چاہیے ہوگا۔ بس ان تینوں چیزوں کو اچھی طرح سے مکس کرلیں۔  مکس کرنے کے بعد یہ پیار ا سا مکسچر تیارہوجائےگا ۔ اب اس کا استعمال کیسے کرناہے؟ آپ نے رات کو سونےپہلےاپنے ہاتھوں اورپاؤں  پر اپلائی کرلیں۔ اور پوری رات کے لیے سوجائیں۔ اورصبح اٹھ کر اپنے ہاتھ اور پاؤں کو سادے پانی سے دھو لیں۔

آپ دیکھیں گے کہ چند دن کے استعمال سے آپ کےپاؤں اور ہاتھوں کی رنگت کتنی گوری ہونا شروع ہوجائےگی۔ اس رمیڈی  کو لڑکیاں بھی استعمال  کرسکتی ہیں۔ اور ساتھ میں اس کولڑکے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس  کوبنا  کر آپ رکھ لیں۔ اور یہ دس سے پندرہ دن تک خراب نہیں ہوگی۔ دوسرا نسخہ : پھٹی ہوئی ایڑیاں سب سے عام مسئلہ ہے ۔یہ بہت تکلیف دہ ہے اور سب ہی کو درپیش ہے سردیوں میں شدید ہوتاہے۔پھٹی ہوئی ایڑیوں کے پیچھے بہت ساری وجوہات ہیں جن میں سردی کے موسم میں خشک پیر‘کھلے جوتے اور زیادہ دیر تک کھڑے رہنا‘ایڑیوں کو بری طرح سے متاثر کر سکتے ہیں اگر آپ اس مسئلے سے دو چار ہیں تو خصوصی توجہ اپنے پیروں کی طرف لگانی چاہیے یہاں کچھ نکات ہیں جو گھر میں پھٹی ہوئی ایڑیوں سے چھٹکارا پانے کے لیے دئیے گئے ہیں ۔

ننگے پاؤں چلنے سے گریز کریں: اپنے پیروں کو صاف اور گندگی سے پاک رکھیں۔باقاعدگی سے مساج کریں۔اپنی ایڑیوں کے لیے ناریل کا تیل استعمال کریں۔اچھے نتائج کے لیے کریم لگانے کے بعد روئی کے موزے پہنیں۔ گلاب واٹر اور گلیسرین: گلیسرین اور گلاب کا پانی پھٹی ہوئی ایڑیوں کے لیے بہت کار آمد ہے۔بر ابر مقدار میں گلاب پانی لیں اور گلیسرین اس میں اچھی طرح مکس کریں۔یہ پھٹی ہوئی ایڑیوں کا بہترین علاج ہے۔گلیسرین ایڑی کو نرم کردے گی اور گلاب کے پانی میں وٹامن Aموجود ہے اس مرکب کو رات کو سونے سے پہلے لگائیں۔ کیلا: کیلا اپنی نمی بخش خصوصیات کے لیے مشہور ہے۔ایک کیلے کا پیسٹ بنا کر پھٹی ایڑیوں پر لگائیں۔اسے 10سے15منٹ تک رہنے دیں۔ پھر اپنے پاؤں کو 5منٹ کے لیے ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں ۔نرم اور ہموار ایڑیوں کی بحالی کے لیے روزانہ کچھ ہفتوں تک یہ عمل کریں۔

پیٹرولیم جیلی: خشک‘کھردری جلد پر پیٹرولیم جیلی کا استعمال کریں ۔آپ پیٹرولیم جیلی میں لیموں کا رس بھی شامل کرسکتے ہیں۔اپنے پیروں کو جرابوں سے ڈھانپیں تاکہ پیٹرولیم جیلی جلد میں جذب ہو سکے۔ یہ آپ کی جلد کو ہموار اور نرم کرے گا۔ زیتون کا تیل: زیتون کا تیل پاؤں کے لیے بہت اچھا ہے۔اسے روئی کی مدد سے پیروں پر لگائیں۔زیتون کے تیل میں لیموں کارس اور تھوڑی مقدار میں پانی ملا دیں۔بوتل میں یہ سب ڈال دیں ۔ایڑیوں کے لیے یہ بہت مفید ہے۔ سمندر کا نمک: سمندری نمک پاؤں کے لیے اچھا ہے۔ ٹب میں پانی لیں اور سمندری نمک ڈالیں۔اس میں پاؤں بھگو دیں۔اپنے پاؤں کو اچھی طرح رگڑیں۔کریم لگائیں بہتر نتائج کے لیے موزے پہنیں۔ پیروں کو ہائیڈ ریٹڈ رکھیں: بہت پانی پئیں‘گرم شاور سے پرہیز کریں کیونکہ وہ جلد کو پانی کی کمی اور خشک بنا سکتے ہیں۔مائعات کا استعمال آپ کو اندر سے بھی ہائیڈریٹ رکھے گا۔ مردہ جلد کے سیل دور کریں: اس مقصد کے لیے پاؤں کی صفائی کا خیال رکھیں کسی بھی تیل کے سادہ نمک میں کچھ قطرے ڈالیں ۔پیروں پر لگا کر اسکرب کریں۔یہ مردہ خلیوں کو ختم کر دے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked