گٹھنوں کے درد سے فوری سو فیصد نجات پا ئیں۔

ہلدی بے شمار طبی فوائد کی حامل چیز ہے جسے ہم ذائقے کے لیے کھانوں میں استعمال کرتے ہیں۔ اب سائنسدانوں نے گھٹنوں اور جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کے لیے بھی اس کا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف تسمانیا کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ ہلدی جوڑوں کی سوزش اوردرد کے مریضوں کے لیے ایک دوا کا کام کرتی ہے۔ یہ ان لوگوں کو درد سے فوری نجات دلانے کے لیے ایک درد بھگانے والی گولی کی حیثیت رکھتی ہے اور طویل مدتی استعمال سے یہ اس مرض میں نمایاں کمی کا سبب بنتی ہے۔

اس تحقیق میں سائنسدانوں نے جوڑوں کی سوزش اور تکلیف میں مبتلا درجنوں لوگوں کو تین گروپوں میں تقسیم کردیا اور ان میں سے ایک گروپ کے لوگوں کو ہلدی، دوسرے گروپ کے لوگوں کو ہلدی کا عرق اور تیسرے گروپ کے لوگوں کو سائنسی تحقیق میں استعمال ہونے والی بے اثر گولی دی جاتی رہی۔ 12ہفتے بعد نتائج میں معلوم ہوا کہ جن لوگوں کو ہلدی کا عرق دیا جاتا رہا تھا انہیں جوڑوں کی تکلیف سے کافی افاقہ ہو گیا تھا۔ دوسرے نمبر پر جنہیں ہلدی دی جاتی رہی، ان کی تکلیف کم ہوئی جبکہ جس گروپ کو بے اثر دوا دی جاتی رہی ان میں کوئی فرق نہیں آیا تھا۔ واضح رہے کہ حالیہ سالوں میں ہلدی کو پھیپھڑوں کے امراض، الزیمرز، دل کی بیماریوں اور ڈپریشن کے علاج کے طور پر بھی آزمایا جا چکا ہے اور اس کے کافی بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔

متعدد طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ ادرک کے اندر ایسی خاصیت ہوتی ہے جو جوڑوں کے درد کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات کا اثر بڑھا دیتی ہے۔ مگر ادویات کے بغیر بھی یہ کافی مفید ثابت ہوتی ہے، اس کے لیے ادرک کو پیس کر سفوف کی شکل میں استعمال کریں یا اس کے باریک ٹکڑے کرکے اسے چائے کے لیے ابالے جانے والے پانی میں 15 منٹ تک ڈبو کر رکھیں، اس کا مستقل استعمال جوڑوں کے درد میں کمی لانے کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔ اگر تو کسی کے ہاتھوں کے جوڑوں میں تکلیف ہے تو یہ سننے میں تو عجیب لگے گا مگر ہر باورچی خانے میں کیے جانے والا یہ عام سا کام درحقیقت اس تکلیف میں کمی لانے کا باعث بنتا ہے۔ سب سے پہلے تو اپنے ہاتھ گرم پانی میں کچھ دیر کے لیے ڈبو دیں تاکہ پٹھوں اور جوڑوں کو سکون ملے اور ان کی اکڑن کم ہو۔

اس کے بعد برتن دھولیں۔ یہ زرد مصالحہ اپنے اندر درد کش خوبیاں رکھتا ہے۔ متعدد طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق ہلدی کا استعمال جوڑوں کے مریضوں کی تکلیف اور سوجن میں کمی لاتا ہے۔ ایک تحقیق میں گھٹوں کے جوڑوں کے درد کے شکار مریضوں کو روزانہ 2 گرام یا ایک چائے کا چمچ ہلدی استعمال کرائی گئی جس کے نتیجے میں ان کی تکلیف میں کمی آئی اور جسمانی سرگرمیوں میں اتنا اضافہ ہوا جو اس مرض کے لیے ادویات کے استعمال پر ہوتا ہے۔ ہلدی کا آدھا چائے کا چمچ چاول یا سبزیوں پر روزانہ چھڑک دیں یا ایسے ہی پانی کے ساتھ نگل لیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked