ہارمونز کی خرابی کی وجہ سے حمل نہ ٹھہرنا موٹاپا،پرانا لیکوریا ، پریڈ کی خرابی کا گھریلو نسخہ

ہارمونز ہماری اچھی صحت کو بنائے رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر کسی وجہ سے ہارمونز ان بلینس ہوجائیں

تو اس سے کئی پیچیدہ مسائل پیدا ہوجاتے ہیں ۔جن میں حمل کا نہ ٹھہرنا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔ ہارمونز ان بیلنس کا سب سے زیادہ مسئلہ عورتوں کو ہوتا ہے ان کو پوشیدہ امراض کا سب سے زیادہ سامناکرنا پڑتا ہے جس میں پیریڈ کی خرابی منہ پر فالتو بالوں کا نکل آنا ۔ چھاتی میں گلٹیاں پسینا بہت زیادہ آنا کیل مہاسے طبیعت میں چڑچڑا پن ،غصہ بہت زیادہ آنا ، طبیعت بوجھل رہنا اور موٹاپا ہو جاتا ہے ۔ ہارمون کی خرابی بڑی وجہ عام جسمانی کمزوری ہوتی ہے ۔

اگر لیکوریا کا مرض بہت پرانا ہوجائے ۔ جس کیوجہ سے بہت زیادہ کمزوری ہوگئی ہے اس وجہ سے بھی ہارمونز میں خرابی پیدا ہونے لگتی ہے ۔ ایسی خواتین جو اپنا وزن کم کرنے کیلئے ڈائیٹنگ کرتی ہیں جس کیوجہ سے وزن تو کم ہوتا نہیں لیکن جسمانی کمزوری ہوجاتی ہے ۔ جنک فوڈز ،سموسے پکوڑے ، کولڈ ڈرنک وغیرہ کا زیادہ استعمال بھی ہارمونز کی خرابی کا سبب بنتا ہے ۔اچھی اور پرسکون نیند نہ لی جائے ۔ کسی وجہ سے نیند پوری نہ ہو تو اس وجہ سے ہارمونز میں خرابی آجاتی ہے ۔ ان تمام تر وجوہات میں سے جو کوئی وجہ ہو تو سب سے پہلے اسے تلاش کرکے اس کو دور کرنے کی کوشش کریں ساتھ ہمارے بتائے ہوئے نسخوں میں سے کوئی ایک نسخہ استعمال کریں بہت جلد ہارمونز کی خرابی کو دور کرسکتے ہیں ۔ میتھی دانہ ہارمونز کی خرابی دور کرنے کیلئے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

میتھی دانہ میٹا بولزم کو تیز کرتا ہے اور عام جسمانی کمزوری دور کرتا ہے ۔ میتھی دانہ کی آدھی چمچ تازہ پانی کے ہمراہ روزانہ استعمال کر لی جائے تو ہم ہارمونز کی خرابی کے ساتھ ساتھ اور بھی کئی بیماریوں سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ ہارمونز کی خرابی دور کرنے اور جسمانی کمزور ی کو دور کرنے کیلئے اخروٹ کسی نعمت سے کم نہیں خاص کر پوشیدہ امراض کیلئے اخروٹ بہت مفید ہے یہ منرلز وٹامنز بی 6،بی 12سے بھرپور ہوتا ہے تین سے چار اخروٹ اگر رات کو پانی میں بھگو کر صبح خالی پیٹ کھا لیں تو ہم بہت جلد ہارمونز کی خرابی کو دور کرسکتے ہیں۔ ان نسخہ جات کے استعمال کے علاوہ اچھی اور وٹامنز سے بھرپور خوراک کا استعمال کریں ۔ ہرے پتوں والی سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ دودھ انڈہ اور گوشت کو اپنی ڈائٹ کا حصہ بنائیں۔ صبح کی سیر کو اپنا معمول بنائیں تو بہت جلدی آپ نہ صرف ہارمونز کی خرابی کو دور کرپائیں گے بلکہ آپ ہیلدی اور فٹ بھی رہیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

beylikdüzü escort bahçeşehir escort