ہلدی دودھ کے فائدے

انسانی جسم کے مسائل کے خاتمے کے لئے ہلدی سے بہتر دوسرا قدرتی سپلیمنٹ موجود نہیں۔ہلدی کو مصالحوں کی ملکہ کہیں یا ڈاکٹر سچ یہ ہے۔ کہ ہلدی قدرتی سپلیمنٹس کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ ہلدی اینٹی آکسیڈنٹ ، اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل، اینٹی وائرل سے لیکر اینٹی انفیلمنٹری اور اینٹی کا سینو جینک ہے۔

ہر نوعیت کے جراثیم سے جسم کو محفوظ رکھتی ہے۔ ہلدی میں بے شمار غذائی فوائد بھی ہیں۔ اس میں ریشہ ، پروٹین، کیلشیم، تانبہ، فولاد، میگنیشیم، اور زنگ پایا جاتا ہے ساتھ ہی وٹامن E,C اور K بھی موجود ہیں۔ ایشیا میں تو ہلدی ہزاروں برس سے اپنی شفائی خصوصیات کے باعث مختلف ادویات میں استعمال ہورہی ہے لیکن اب مغرب بھی اس کی طبّی غذائی وشفائی خصوصیات سے فائدہ اُٹھا رہا ہے۔ہلدی کا ذائقہ تیز ہوتا ہے لیکن آپ مختلف طریقوں سے ہلدی کو اپنی خوراک کا حصہ بناسکتی ہیں۔

کیل مہاسے صاف کرتی ہے 1/3 کھانے کا چمچہ ہلدی ہموزن شہد میں ملا کر کیل مہاسوں پر لگالیں۔ خشک ہونے دیں پانی سے دھولیں اور چہرہ تھپتھپا کر صاف کرلیں۔ زہریلے مرکبات کی دشمن: ہلدی جسم کے زہریلے مرکبات کی صفائی کرنے کے لیے بے مثال عنصر ہے ۔اگر آپ ہلدی کو روزانہ بطور مشروب پینا شروع کریں تو جسم کو آرام بھی ملے گا اور اس کے صفائی بھی ہوتی رہے گی۔ اس مشروب کی ترکیب کچھ یوں ہے کہ 1/3 کھانے کے چمچے ہلدی، شہد اور ایک کھانے کا چمچہ لیموں کا رس لیکر نیم گرم پانی میں ملالیں۔ نہار منہ روزانہ استعمال کریں۔فیس ماسک: جلد کو نرم وملائم بنانے کے لئے ہلدی کا ابٹن تو مشہور ہے۔

فوائد
خشک ہونے دیں۔ پانی سے دھولیں اور چہرے کوتھپتھپا کر صاف کرلیں۔منہ کے چھالوں اور زخموں کا علاج: ہلدی سے بنایا مرکب منہ کے چھالوں اور زخموں کو رفع کرنے کے لیے بہترین ہے۔ چٹکی بھر ہلدی ایک کھانے کے چمچے پانی اور آدھے کھانے کے چمچہ ناریل کے تیل میں ملا کر زخموں اور چھالوں کے مقامات پر لگادیں اور پانی سے غرارے کرلیں۔وزن کم کرنے کا مشروب: پوری دنیا وزن کم کرنا چاہتی ہے ۔ ہلدی وزن کم کرنے کے لیے بہترین ٹانک ہے۔ ایک گلاس پانی گرم کرلیں۔اس میں نصف کھانے کا چمچہ ہلدی اور نصف کھانے کا چمچہ ادرک کا رس ملالیں۔روزانہ نہار منہ یہ مشروب پی لیں۔ وزن میں نمایاں کمی نظر آئے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked