یہ حیرت انگیز قہوہ پی لیں اور جوان ہو جا ئیں ۔ موٹاپا جوڑوں کا درد، جھریاں تھکاوٹ جسمانی درد سب ختم۔

بڑھتی ہوئی عمر سب سے بڑا مسئلہ ہڈیوں اور جوڑوں کی تکلیف ہوتی ہے۔ گھٹنوں سے اٹھنا بیٹھنا نہیں جاتا ہے چلنے میں دشواری پیش آتی ہے پٹھوں میں درد رہتاہے۔ ہر وقت تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے ۔کام کاج نہیں ہوتا۔ اور جوڑؤں میں بھی شدید درد ہوتا ہے۔ یہ مسئلہ کسی ایک انسان کا نہیں ہے بلکہ زیادہ تر لوگوں کا ہے اس لیے آج آپ کو اس بیماری کا کامیاب علاج بتا رہے ہیں۔یہ نسخہ بہت آزمودہ ہے۔ اس نسخے کی بدولت اسی سال کی عمر میں بھی آپ میں تیس سال کے جوان جیسے پھرتی نظرآئے گی۔ اس کو بنانے کے لیے جن اجزاء کی ضرورت ہے ان میں ادرک او رسونف شامل ہیں۔ اس نسخے کو بنانے کا طریقہ یہ ہے۔

کہ آپ ایک صاف برتن یا پین لے لیں۔ جس میں قہوہ تیار ہوسکے۔ اور اس میں آپ ایک گلاس پانی کاڈال دیں۔ ایک گلاس پانی لے لیں۔ یا پھر دو کپ پانی کے لے لیں۔ سادہ پانی آپ نے لیناہے۔ اور اب ہم اس میں پہلا اجزاء ڈالیں گے۔ جو کہ کٹی ہوئی ادرک ہے۔ کٹی ہوئی ادرک کا تقریباً ایک چمچ آپ نے پانی میں ڈالنا ہے۔ادرک کو دھو بغیر چھیلے چھوٹے ٹکڑے میں کاٹ لیں۔ ادرک کا مزاج گرم اور خشک ہے۔ یہ جسم سے گیس کا اخراج کرتی ہے۔ جوڑؤں اور گٹھیا کے مرض میں نہایت ہی مفید ہے۔ یہ موٹاپا ختم کرتی ہے۔ اس کاذائقہ قدرے تیکھا ہوتا ہے۔ گھٹنوں کی تکلیف میں بھی نہایت مؤثر ہے۔ اب اس میں دوسرا اجزاء ڈالیں گے ۔

جو کہ ہے سونف ۔ آپ نے اچھے والی سونف لینی ہے۔ اس کو چن کر صاف کرلیں۔ او ر اس کا تقریباً ایک چھوٹا چمچ آپ نے پانی میں ڈال دیں۔ سونف خوشبودار ہوتی ہے۔ اس کا مزاج سرد ہے۔ اس کا ذائقہ شیریں ہوتا ہے۔سونف نظام انہضام کو بہتر بناتی ہے۔ جسم پر چڑھی اضافی چربی کو تیزی سے پگھلاتی ہے۔ معدے اور پیٹ کی گیس کا بہترین علاج ہے یہ منہ کی بدبو کا بھی خاتمہ کرتی ہے۔ اب ایک چمچ کی مدد سے تمام اجزاء کواچھی طرح سے مکس کرلیں۔ اب اس برتن کو چولہے پر رکھ کر دھیمی آنچ پر پکائیں گے ۔ اس کو اس وقت تک پکائیں جب تک ایک گلاس پانی ایک کپ نہ رہ جائے ۔

اس کے بعد اس کو چھان کر کپ میں نکال لیں۔ موٹاپے کا دشمن اور بڑھاپے میں جوان رکھنے والا یہ جادوئی قہوہ تیار ہے اس کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ اس قہوہ کا ایک کپ آپ نے روزانہ دن میں کسی بھی وقت پینا ہے۔موٹاپے سے پریشان مرد وخواتین ، لڑکے ولڑکیاں اور جوانی جیسی پھرتی پانے کے خواہشمند بڑی عمر کے لوگ اس نسخہ کو تین ماہ تک ضرور استعمال کریں۔ انشاءاللہ! آپ کے تمام جسمانی مسائل حل ہوجائیں گے ۔ اور آپ کی سکن ٹائیٹ ہونا شروع ہوجائے گی۔ یا درکھیے کہ جوڑؤں او رہڈیوں کے امراض اور موٹاپے کے شکار افراد چاول ، بھنڈی ، بڑے کا گ وشت، مٹر ، گوبھی اور بادی اشیاء سے پرہیز کریں ۔ دودھ کا استعمال زیادہ کریں۔ لیکن بغیر بالائی کے لیں۔ انشاءاللہ! ان چھوٹی چھوٹی تدابیر کو اپنانے سے آپ بڑی بڑی بیماریوں سے بچ سکیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked