یہ پانچ چیزیں آج ہی بدل دیں پوری زندگی بیمار نہیں ہوں گے

اس تحریر میں پانچ ایسی ٹپس کے بارے میں بتایا جائے گا جو آپ کی زندگی کو بدل سکتی ہیں آپ پوری زندگی بلڈ پریشرشوگر کولیسٹرول جگر اور معدہ کی بیماریوں سے بچھ سکتے ہیں اگر آپ ان بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں یا آپ ان بیماریوں کا شکار ہیں اور آپ دوبارہ صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو آپ کو ان پانچ چھوٹی چھوٹی ٹپس پر عمل کر نا شروع کر دینا چاہئے آپ انشاء اللہ ان تمام بیماریوں سے بچ بھی جائیں گے اور اگر مبتلا ہیں تو ان سے ٹھیک ہو جائیں گے۔1:کھانے پکانے کے برتن بدلیں دنیامیں سب سے زیادہ بیماریوں گلا ہوا کھانے سے ہوتی ہیں اور ہم سب بھی گلا ہوا کھانا کھارہے ہیں آپ پہلے گلے ہوئے کھانے اور پکے ہوئے کھانے میں فرق سمجھ لیجئے جیسا کہ ایک سیب پکا ہوا ہوتا ہے اور ایک سیب گلا ہوا ہوتا ہے گلے ہوئے سیب کو آرام سے چمچ کے ساتھ بھی کھاسکتے ہیں لیکن پکے ہوئے سیب کو کھانے کے لئے مشقت کرنا پڑتی ہے اسی طرح گلے ہوئے اور پکے ہوئے کھانے میں بھی فرق ہوتا ہے جب ہم مٹی کے برتنوں میں کھانا پکاتے ہیں تو یہ پکتا ہے اور جب ہم اسٹیل ایلومینیم اور سلور وغیرہ کے برتنوں میں کھانا پکاتے ہیں تو یہ گلتا ہے

سب سے پہلے آپ اپنے برتن بدلئے آپ کھانا پکا کر کھائیے نہ کہ گلا کر کھائیے آپ یقین کریں کہ جن لوگوں نے بھی اپنے برتن بدل لئے ان کی زندگی بدل جائے گی دوسری ٹپ آپ اپنا کوکنگ آئل بدلیں آپ کوکنگ آئل وہ استعمال کریں جو کبھی نہ جمتا ہو دنیا کا سب سے بہترین کوکنگ آئل زیتون کا تیل ہے لیکن یہ بہت مہنگا ہوتا ہے ہم اسے افورڈ نہیں کرسکتے زیتون کے بعد نمبر آتا ہے سرسوں کے تیل کا جو کبھی جمتا نہیں ہے سرسوں کا تیل دنیا کا واحد تیل ہے جو پوری زندگی نہیں جمتا آپ اس میں جو چیز بھی ڈالیں گے وہ اسے جمنے نہیں دیتی اس کی زندہ مثال ہے اچار جو اچار سرسوں کے تیل کے اندر رہتا ہے وہ کبھی خراب نہیں ہوتا اسے جالا نہیں لگتا جب سرسوں کا تیل آپ کے جسم کے اندر جاتا ہے تو یہ آپ کو کسی قسم کی بیماری کا شکار نہیں ہونے دیتا لہٰذا سرسوں کے تیل کے فائدے ہی فائدے ہیں پرانے زمانے میں جب جانور بیمار ہوتے تھے تو بزرگ کہتے تھے

کہ ان کو سرسوں کا تیل پلا دیں آج ہم سب کو بھی سرسوں کے تیل کی ضرورت ہے لہٰذا ہمیں بھی سرسوں کا تیل استعمال کرنا چاہئے اور ہم بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں تیسری چیز ہے نمک آپ اپنا نمک بدل لیں بہترین صحت کے لئے نمک اچھا کونسا ہے ؟ وہ نمک جو مٹی سے نکلتا ہے آج بھی سب سے بہترین نمک دنیا بھر میں پاکستان کی کھیوڑہ کان کا نمک ہے عالمی سطح پر یہ نمک بہت مہنگا ہے لیکن ہمارے ہاں یہ دس یا بیس روپے کلو ہے لیکن ہم اس کے ہوتے ہوئے بھی اپنے گھرمیں آیوڈین ملا نمک استعمال کرتے ہیں جس نمک نے ہمارا کردار بنانا ہے وہ ہم نے کھانا چھوڑ دیا ہے اور مصنوعی نمک ہم استعمال کرنا شروع ہو گئے ہیں لہذا سب سے پہلے ہم اپنا نمک تبدیل کریں چوتھی چیز ہے ہمارا میٹھا آپ اپنا میٹھا بدل لیجئے سب لوگوں کو دماغی کام کرنے کے لئے میٹھا چاہئے ہوتا ہے اور میٹھا اللہ نے مٹی میں رکھا ہے اور وہ ہے گنا اس کی پیدا وار ہے گڑ جو ہم نے چھوڑ دی ہے اور ہم نے مصنوعی چیز چینی کھانا شروع کر دی ہے جو ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہے اور ہم میں دماغی امراض پیدا کررہی ہے لہذٰا آپ چینی چھوڑیں گے اور گڑ کا استعمال کر نا شروع کریں گے آخری اور پانچویں ٹپ ہے آپ اپنا پانی بدل لیں انسان کے لئے سب سے ضروری چیز پانی ہے اس کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا اور پانی بھی زمین سے نکلتا ہے اور ہم اس پانی کو چھوڑ کر منرل واٹر استعمال کرتے ہیں جو انتہائی نقصان دہ ہے آپ اپنے گھروں میں زمینی پانی ٹیسٹ کروائیں اور وہ استعمال کریں اور آپ یقین کریں صحت مند ہوجائیں گے اور زمین سے نکلنے والی گندم کو استعمال کریں آٹے کو کبھی چھان کر استعمال نہ کریں ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

bullet force multiplayer unblocked shell shockers unblocked