75%لو گ وضو میں ، 3 غلطیاں کرتے ہیں پانی کا اہم مسئلہ

اگر پاکی نہیں ہے تو نماز نہیں ہے۔ اگر نماز نہیں ہے تو جنت نہیں ہے۔ آج کاموضوع ہے کہ ہم جب وضو کر تے ہیں تو اس میں تین غلطیاں کرتے ہیں۔ حدیث پاک میں آتا ہے کہ حضرت عمر بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔ کہ رسول کریم ﷺ نے وضو کیا اور اعضاء کو مسلتے ہوئے فرمایا؛ کہ کس طرح کرنا چاہیے۔ یعنی وضو کرتے ہوئے اپنے اعضاء کو مل مل کر نا چاہیے۔ اکثر لوگ یہ کام نہیں کرتے تو اس کا اہتمام کیجیے۔

اگر وضو کررہے ہیں تو وضو کو ترتیب کے ساتھ کرناچاہیے۔ وضو کو پے درپے کرنا چاہیے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آ پ نے ہاتھ دھو لیے۔ اور دو سے پانچ منٹ بعد آپ نے دوسرے اعضاء دھوئے ہیں۔ یعنی جب آپ وضو کرتے ہو اور دو سے پانچ منٹ بیٹھ جاتے ہو اور پھر جا کر وضو کو ختم کر تے ہو۔ ایسا نہیں ہے کہ آپ کلی کرکے اٹھ کر کہیں چلے گئے ہیں۔ یعنی پے در پے وضو کرنا سنت رکھتا ہے۔ حضور اکرم ﷺ سے لے کر اس امت تک یہ عمل رہا ہے ۔ کہ وہ پے درپے وضو کرتے تھے۔ کانوں کا مسح کرنا یہ بھی سنت ہے۔ سارے سر کا مسح کرنا سنت ہے چوتھائی سر کامسح کرنا فرض ہے۔ اگر آپ سر کا مسح کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ اپنے کا نوں کامسح بھی کر لیں۔

کانوں کے مسح کےلیے آپ کو نئے پانی کی ضرورت نہیں ہے اس پانی سے کرنا ہے۔ حدیث پاک ؐ میں آتا ہے : کان سر کاحصہ ہے۔ ایک اور حدیث آپ کے سامنے روایت کرتاہوں۔ حضرت ربی رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں۔ کہ میں نے حضور کریمﷺ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا وہ کہتی ہیں کہ آپ ﷺ ایک ہی پانی سے سر کے مسح کے ساتھ کان کا بھی مسح کرتے تھے یعنی ایک ہی وقت میں دونوں کا مسح کرتے تھے۔ لہٰذا کانوں کے مسح کےلیے الگ پانی کی ضرورت نہیں ہے۔ معلو م ہو اکہ سر کے مسح کے ساتھ کا نوں کا بھی مسح کرناچاہیے ۔ اگر رہ گیا تو وضو ہوجائے گا۔ کانوں کا مسح کرنا سنت ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے سر کا مسح کیا۔پھر شہادت کی انگلی سے داخل کر لیا۔

اور انگوٹھے کو کانوں کےپیچھے سے مس کر لیا۔ جو آخر ی بات کرنا چاہتا ہوں وہ گردن کا مسح کرنا ہے۔ اکثر لوگ گردن کامسح نہیں کرتے ۔ گردن کامسح کرنا چاہیے۔ حدیث شریف بیان کرتا ہوں کہ حضرت موسیٰ بن ابی طلحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔کہ جس نے گرد ن سمیت سر کا مسح کیا تو قیامت کے دن گردن میں بیریاں پہنانے سے بچ گیا۔ کیا فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن جو بیریاں پہنائی جائیں گی گناہوں کے سبب۔ وہ اس عمل سے بچ جائے گا۔ معلوم ہوا کہ سر کامسح کرناہے اور سر کے ساتھ کانوں کا بھی مسح کرناہے۔ اور کانوں کے ساتھ گردن کا بھی مسح کرناہے۔ اگر آپ سنت کے مطابق مسح کریں گے ۔ مسح بھی ادا ہوجائے گا۔ سنت بھی ادا ہوجائے گی۔ فرض بھی ادا ہوجائے گا۔ اور ساتھ ساتھ سنت کا اہتمام ہوجا ئے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

bursa escort beylikdüzü escort akbatı escort