پاکستان پیپلز پارٹی سوگ میں ڈوب گئی ۔سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر انتقال کر گئے

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق سینئر منسٹر پنجاب اور سابق وفاقی وزیر ملک مشتاق احمد اعوان رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں، ان کی نماز جنازہ آج بروز منگل ڈبلیو بلاک فیز تھری ڈی ایچ اے کی جامعہ مسجد میں سہ پہر ساڑھے تین بجے ادا کی

جائے گی۔ ان کی وفات سے پاکستان پیپلز پارٹی عظیم سیاستدان سے محروم ہو گئی، ان کی پارٹی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، پاکستان پیپلز پارٹی رہنمائوں کی طرف سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک مشتاق اعوان پارٹی کا اثاثہ تھے انکی گراں قدر خدمات جو انہوں نے پارٹی کے لیے سرانجام دے رکھی ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کی اہلیہ، مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کی دادی انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کی اہلیہ بیگم رضیہ رفیق تارڑ انتقال کر گئیں ہیں، مرحومہ کافی دنوں سے علیل تھیں ، انکی وفات کی تصدیق تارڑ فیملی کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے، مرحومہ مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کی دادی تھیں، مرحومہ کی نمازِ جنازہ انکی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔ بیگم رضیہ رفیق تارڑ کے انتقال پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’’ ابھی ابھی بیگم رضیہ رفیق تارڑ کی وفات کی افسوس ناک خبر ملی۔وہ سابق صدر رفیق تارڑ صاحب کی اہلیہ اور ہمارے پارٹی کے ڈپٹی سیکر یٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ کی دادی تھیں۔ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین‘‘۔

بیگم رضیہ رفیق تارڑ کے انتقال کی خبر آتے ہی مسلم لیگی رہنماؤں ، پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا گیا ہے، اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی آخری منازل کا آسان فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

beylikdüzü escort bahçeşehir escort